حیدرآباد کے الائی بلائی پروگرام میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔11۔ستمبر (سیاست نیوز) سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر تعلیم پراہلاد جوشی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری تنظیمی امور بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ دتاتریہ نے دونوں قائدین کو الائی بلائی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سالانہ الائی بلائی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد تلنگانہ کی تہذیب اور روایات کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ مختلف طبقات کے افراد کے درمیان خیر سگالی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پراہلاد جوشی اور بی ایل سنتوش نے الائی بلائی 2026 میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بنڈارو دتاتریہ نے بتایا کہ اس پروگرام میں کئی گورنرس ، چیف منسٹرس اور مرکزی وزراء شرکت کرچکے ہیں۔1/k/m/b