بنڈی سنجے نے رام مندر کے چندہ جمع کرنے کے پروگرام کی شروعات کی

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے چہارشنبہ کے روز ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے حصہ کا طور پر ’جنا جاگرنا‘ پروگرام کی شروعات کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ ”ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے مقصد سے اس پروگرام کی شروعات کی گئی ہے۔ ہر کسی کو آگے آکر مندر کی تعمیر اور ترقی کے لئے فنڈ دینا او رجمع کرنا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین مذکورہ چندہ جمع کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”عوام کی جانب سے ردعمل کافی شاندار ہے۔ میں توقع کرتاہوں کہ اس عظیم کام کے لئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ بھی آگے ائیں گے“