حیدرآباد 28 مئی ( سیاست نیوز ) سابق رکن پارلیمنٹ و کانگریس لیڈر پونم پربھاکر نے آج بی جے پی ریاستی بنڈی سنجے کے فرقہ وارانہ ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ایک پاگل کی طرح بات کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ریاست میں سنسنی پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام راجیہ کا مطلب تمام فرقوں کو خوش رکھنا ہے جبکہ بنڈی سنجے نے مساجد کو منہدم کرنے کی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے جوکر بن گئے ہیں اور بنڈی سنجے پاگل کی طرح بات کر رہے ہیں تاکہ سنسنی پیدا کی جاسکے ۔