بنگال ضمنی انتخابات۔ بی جے پی کی پرینکا ٹائبر وال ممتا کا کریں گے مقابلہ

,

   

کولکتہ۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے فیصلہ کیاہے کہ وہ بھاپانی پور حلقہ سے بنگال ضمنی انتخابات میں پرینکا ٹائبر وال کو اپنا امیدوار بنائیں گے۔ ریاست کی چیف منسٹرممتا بنرجی کے خلاف وہ مقابلہ کریں گے۔

امیت مالویہ نے ٹوئٹ کیاکہ”بی جے پی نے انتخابات کے بعد پیش آنے والے تشدد کے متاثرین کی کلکتہ ہائی کورٹ میں نمائندگی کرنے اور سی بی ائی او رایس ائی ٹی کی جانچ کے احکامات حاصل کرنے والی پربی جے پی لیڈر پرینکا کو بھاپانی پور سے ممتا بنرجی کے خلاف اپنا امیدوار بنایاہے۔

بھاپانی پور میں ممتا بنرجی کویقینی شکست ہوگی تاکہ مغربی بنگال میں طالبانیت کو روکا جاسکے“۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ممتابنرجی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بھاپانی پور اسمبلی حلقہ برائے مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کے متعلق اعلان کے بموجب یہاں پر 30ستمبر کو انتخابات ہوں گے۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھانا پور کی سیٹ مئی کے مہینے میں ریاست کے وزیر زراعت شوبھندیپ چٹواپادھیائے نے چھوڑدی تھی تاکہ وہاں سے ممتا بنرجی مقابلہ کرسکیں۔

سال2020انہوں نے نندی گرام میں سویندھو ادھیکاری کے خلاف مقابلہ کیا اور ہارگئی تھیں۔ اکٹوبر3کے روز ووٹوں کی گنتی ہوگی