نئی دہلی۔ 22 اپریل (ایجنسیز) رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن پر آج شدید تنقید کی کہ مغربی بنگال اسمبلی چناؤ کیلئے سیکوریٹی پرسونل کی غیرمعمولی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو سرکاری مشنری کا نہایت بیجا استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری کی ایسی تعیناتی بنگال میں ایمرجنسی کی صورتحال پیش کررہی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ پر بھی تنقیدکی جنہوں نے بنگال الیکشن کیلئے انتخابی مہم چلائی ہے۔