کولکاتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج ریاست میں غیر قانونی دراندازی معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے بی ایس ایف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسلام پور، سیتائی، چوپڑا کے راستے بنگال میں گھس رہے ہیں لیکن کوئی کچھ نہیں کر رہا۔ ممتا نے کہا کہ ہمارے پاس خبر ہے کہ بی ایس ایف کچھ کام نہیں کر رہی۔ سرحد‘ بی ایس ایف کے ہاتھ میں ہے اور الزام ہم پر لگائے جا رہے ہیں۔
ممتا نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ لوگ بنگال میں دراندازی کر رہے ہیں اور ترنمول کو بدنام کر رہے ہیں تو انھیں تنبیہ دی جانی چاہیے کہ ترنمول کانگریس یہ کام نہیں کرتی۔ بی ایس ایف کے غلط کاموں کی حمایت کر کے ترنمول کو گالی نہ دیں۔