بنگال میں کورونا مریضوں سے 6 کیلو میٹر کیلئے 9,200 روپئے کرایہ دینے ڈرائیور کامطالبہ

   

٭ مغربی بنگال میں ایمبولینس کے ڈرائیور نے کورونا وائرس سے متاثرہ چھوٹے بچوں اور ان کی ماں کو 6 کیلو میٹر فاصلہ کیلئے مطلوبہ کرایہ ادا نہ کرنے پرایمبولینس سے نیچے اتاردیا تھا۔ ڈاکٹر کی مداخلت کے بعد ایمبولینس ڈرائیور 2000 روپئے کرایہ پر راضی ہوگیا ۔ کورونا سے متاثر بچوں کے والد نے بتایا کہ ڈرائیور نے 9200 روپئے کا مطالبہ کیا ۔ بھاری رقم ادا نہ کرنے پر اس نے چھوٹے بچے کی آکسیجن کو بھی نکال دیا تھا ۔ اسی طرح کا واقعہ کرناٹک میں بھی پیش آچکا ہے ۔