پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ یہ جانکاری کے لئے معلومات اکٹھا کررہے ہیں کہ آیا یہ مذاق تھا۔
بنگلورو۔بنگلورو پولیس پر زوردیاگیاہے کہ وہ ایک برقعہ پوش لڑکی اور ٹوپی پہننے ہوئے لڑکے کی جانب سے ’جئے شری رام‘ کا نعرے لگانے پر مبینہ دھمکی دینے والے ایک نوجوان کے خلاف کاروائی کرے۔
برقعہ پوش لڑکی اور اورٹوپی پہنے ہوئے نوجوان کی جانب سے ’جئے شری رام‘ کا نعرے پر مشتمل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نوجوان نے انہیں سوشیل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اگر اس لباس میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو انہیں ”کاٹ کر تکڑے تکڑے“ کردیگا۔
اس ویڈیو میں ملزم نوجوان یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ وہ پہلے یہ برقعہ اور ٹوپی نکالیں اور جو وہ کہنا چاہتے ہیں پھر کہیں۔
ایک سوشیل میڈیا صارف”رائٹ وینگ گائی‘‘نے بعدازاں بنگلورو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے دھمکی آمیز ویڈیو پوسٹ کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ پوسٹ میں لکھا کہ”کرناٹک کے بنگلورو سے ایک مسلم نوجوان کھلے عام مذکورہ برقعہ او رحجاب پہنی ہوئی لڑکی کو ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر دھمکی دے رہا ہے۔ کیاحجاب کے سفیراس لڑکی کے برقعہ پہننے کے حق کے لئے اور جو وہ چاہئے وہ نعرے لگانے کے لئے کھڑے ہوں گے؟“۔
پہلے ویڈیو میں برقعہ پوش لڑکی اورایک ٹوپی پہنا ہوا لڑکا جس کے گلے میں کراس بھی ہے‘ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ”ارے دل دماغ میں ایک ہی نام‘ جئے شری رام‘ جئے شری رام“۔
ملزم اس پوسٹ میں کہہ رہا ہے کہ ”(ان کے لباس کا حوالہ دیتے ہوئے) تم اسلام کو درمیان میں کیوں لارہے ہو؟اگر آپ کو دیانتدار مسلمان دیکھتا ہے‘ تو آپ آدھے کردئے جاؤگے“۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ یہ جانکاری کے لئے معلومات اکٹھا کررہے ہیں کہ آیا یہ مذاق تھا۔حقائق کی جانچ کرنے والی خصوصی وینگ نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیاہے۔ اس پر مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔