بنگلورو۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر ماڈل سے میک آپ آرٹسٹ بننے والی ایک لڑکی کے مارپیٹ کے الزام کے ساتھ ویڈیوشیئر کرنے کے بعدچہارشنبہ کے روز بنگلورو پولیس نے زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کرلیاہے۔
الکٹرانک سٹی پولیس کے بموجب گرفتار کئے گئے فرد کی شناخت کام راج کے طور پر ہوئی ہے‘ جو آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کے ساتھ کام کررہا ہے۔
ہتیش چندرانی کی جانب سے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر واقعہ کی تفصیلات پر مشتمل ویڈیوپوسٹ کرنے اور سٹی پولیس کو ٹیگ کرنے کے بعد جس میں میں علاقے کی تفصیلات بتانے تاکہ پولیس کو مدد مل سکے استفسار کئے جانے کے فوری بعد کام راج کی گرفتاری عمل میں ائی ہے
ماڈل کی شکایت کا اعتراف کرتے ہوئے زوماٹو کے افیسل ٹوئٹر ہینڈل نے ذکر کیاکہ ایک مقامی نمائندے ان سے بہت جلد رابطے میں آجائے گا اور پولیس تحقیقات میں تمام امکانی مدد فراہم کی جائے گی
زوماٹو ڈیلیوری پارٹنر کی فہرست سے ہٹادیاگیا
درایں اثناء زوماٹو نے کہاکہ اس کے ایپ سے زوماٹو نے ڈیلیوری پارٹر کی فہرست میں سے اس کو ہٹادیا ہے۔
زوماٹو نے ٹوئٹ کیاکہ”کس قدر شرمندگی کا ہمیں احساس ہے ہم یہ بتا نہیں پارہے ہیں‘ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے“
زوماٹو نے کہاکہ ”ہمیں اس واقعہ سے شدید صدمہ پہنچا ہے اور ہم ہتیش سے اس صدمہ کے لئے معافی چاہتے ہیں۔
ہم ان سے رابطہ میں ہیں اور ہم انہیں تمام طبی اور تحقیقاتی نگرانی کے ذریعہ پوری حمایت فراہم کررہے ہیں۔درایں اثناء ہم نے اپنے پلیٹ فارم کے ڈیلیوری پارٹنر کی فہرست میں سے اس کا نام ہٹادیاہے“۔
قبل ازیں چندرانی نے سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایاتھا کہ منگل کے روز زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائی نے ڈیلیوری میں تاخیر کے پیش نظر ہوئی ایک بحث کے دوران انہیں پیٹا تھا۔
اس چار منٹ کے ویڈیو میں جو انسٹاگرام او رٹوئٹر پر پوسٹ کیاگیاہے‘ چندرانی کی نوک پر بہتا ہوا خون صاف طور پر دیکھائی دے رہا تھا‘ او ردعوی کیاگیاجارہا تھا کہ ڈیلیوری بوائے نے ڈیلیوری میں تاخیر پر ہوئی بحث کے بعد ان پر حملہ کردیاہے۔
چندرانی کی ٹوئٹر تفصیلات بتاتی ہیں کہ وہ ایک میک آپ ارٹسٹ ہیں وہیں انسٹاگرام پر درج تفصیلات بتاتی ہیں کہ وہ بیوٹی اور فیشن کی دنیا کی بااثر شخصیت اور مواد تشکیل دینے والی ہیں۔
انسٹاگرام پر چندرانی کے 36.4کے فالورس ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں مزید الزام لگایاکہ ڈیلیوری بوائے ان کے گھر میں داخل ہوگیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ہے۔ اس ویڈیو3.8ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔