بنگلورو میں /14 جولائی سے 7 دن کیلئے دوبارہ لاک ڈاؤن

,

   

٭ کرناٹک چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے اعلان کیا کہ بنگلورو اربن اور بنگلورو رورل اضلاع میں /14 جولائی کی رات 8 بجے سے 7 دنوں کیلئے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ۔ ضروری خدمات کو استثنیٰ دیا جائے گا ۔ کورونا کی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دو ران بنگلور میں 23 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1533 کیسیس رپورٹ کئے گئے ۔