بنگلور: فیشن شو کی ریہرسل کے دوران ایم بی اے طالبہ کی موت

,

   

بنگلور: کالج میں منعقد ہونے والے فیشن شو کی ریہرسل کے دوران 21سالہ طالبہ کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ یہ لڑکی کالج میں فیشن شو کے لئے ریمپ پر چلنے کی ریہرسل کررہی تھی۔ اسی دوران وہ ریمپ پر گر پڑی جہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے اس اٹھا کر قریبی ہاسپٹل لے گئے جہا ں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔“

YouTube video

اے آئی ایم ایس کالج ایک خانگی تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں مذکورہ لڑکی ایم بی اے کے تیسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ فریشرس ڈے کے موقع پر منعقد کئے جانے والے شو کی ریہرسل کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے انتظار میں ہے۔

موت کی اصل وجوہات اسی کے ذریعہ سے پتہ چل سکتی ہے۔ڈاکٹرس کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک غیر طبعی موت کی دفعہ 174کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔