بنگلور میں آئندہ سال کے اوائیل میں بغیر ڈرائیور کی ٹرین

   

مرکزی وزیر ہاؤزنگ و شہری امور منوہر لال کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی ہاوزنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا میٹرو نٹ ورک ہوگا ۔ جو 997 کیلو میٹر تک ریل لائن زیر تعمیر ہیں ۔ منوہر لال نے پارلیمنٹ کے مشاورتی کمیٹی کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا ۔ میٹرو ریل پالیسی 2017 پر تفصیلات میں دہلی ، جئے پور ، پٹنہ اور لکھنؤ پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے دوسرے سب سے بڑے میٹرو نٹ ورک کا گھر بننے کے لیے شہری نقل و حرکت بہت اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 شہروں میں 993 کیلو میٹر میٹرو ریل پہلے سے ہی کام کررہی ہیں اور مزید 28 شہروں میں 997 کیلو میٹر زیر تعمیر ہے ۔ ہندوستان عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا میٹرو نٹ ورک رکھنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ بنگلور کے ٹیٹا گڈہ سے پہلی بغیر ڈرائیور کی ٹرین سال کے آخر یا سال 2025 کے اوائل تک چلنے کی امید کی جارہی ہیں ۔ ہندوستان میں ریلوے نے 200 وندے بھارت سلیپر ٹرینوں کی تیاری شروع کردی ہے ۔۔ ش