بنگلور: نویں جماعت کی طالبہ ایروسیپس گرلس ان اسٹیم مینٹر شپ پروگرام کیلئے منتخب

,

   

بنگلور: بنگلور کے دینی و عصری تعلیم دیا جانے والا ایک خانگی اسکول ”اقراء انٹرنیشنل اسکول“ کی نویں جماعت کی طالبہ ام ہانی ٹی کے ”ایرو سپیس گرلز اسٹیم مینٹر شپ پروگرام‘’میں انتخاب پر خوشی کا اظہار کا کرتے ہوئے اسکول ڈائرکٹر نور عائشہ نے کہا کہ اسکول کا مقصد صرف دینی تعلیم سے آراستہ کرنا نہیں ہے بلکہ طلبہ کی صلاحیت کو ابھارنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ام ہانی کا ایروسپیس گرلز ان اسٹیم مینٹر شپ پروگرام میں انتخابت نہ صر ف ام ہانی کیلئے قابل فخر ہے بلکہ اسکول کے لئے بھی باعث فخر ہے۔ نور عائشہ نے کہا کہ ام ہانی اس کے انٹرنس امتحان میں 90فیصد مارکس حاصل کئے۔ اس کے بعد 15منٹ تک ٹیلی فون پر ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے بعد وہ خلائی کورس میں داخلہ کی اہل ہوگی او رخلاباز بھی بن سکتی ہے۔ اسکول ڈائرکٹر نور عائشہ نے مزید بتایا کہ اقراء اسکول کا مقصد دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی آج کی نئی نسل کا آراستہ کرناہے۔ واضح رہے کہ اس اسکول کے طلبہ انگریزی زبان کے ساتھ عربی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں اور تمام طلبہ کو ڈیجیٹل او رجدید طریقہ کار سے تعلیم دی جاتی ہے جس میں بستہ کا بوجھ نہیں ہوتا ہے۔