بنگلور کے فلائی اوور سے کرنسی نوٹوں کی بارش

   

بنگلور: بنگلور میں ایک شخص نے کرنسی نوٹ فلائی اوور سے نیچے پھینک دئے بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ فلائی اوور کے اوپر سے پھینکے جانے پر نیچے سڑک نوٹوں کی بارش کا منظر پیش کررہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوگئی۔ بنگلور شہر کے مصروف بازار میں واقع فلائی اوور برج سے جب وہ شخص نوٹ پھینک رہا تھا اس منظر کی کچھ لوگوں نے ویڈیو بنائی کچھ لوگ اْس کے پاس گئے اور اْس سے التجا کی کہ وہ انہیں پیسے دے دیں۔یہ واقعہ کے آر مارکیٹ کے فلائی اوور پر پیش آیا۔ فلائی اوور کے نیچے ان کرنسی نوٹوں کو حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔ اس نے 10 روپے کے نوٹ پھینکے تھے اس نے تقریباً تین ہزار مالیت کے نوٹ پھینکے لیکن عوام بڑی نوٹوں کے انتظار میں وہاں جمع ہوگئے۔فلائی اوور سے رقم کس شخص نے پھینکے اور اس نے ایسا کیوں کیا، ابھی تک اس کا علم نہیں ہوا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی وہ شخص وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔