بنگلہ دیشی حکومت کا بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ فراہمی معاہدہ منسوخ

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کیساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی انٹرنیٹ ریگولیٹر نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزارت ٹیلی کام کا کہنا ہے اقتصادی طورپر اس معاہدہ سے کوئی فائدہ نہ ہونے کے سبب اسے منسوخ کیاگیا۔بھارت کے بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدے کا مقصد شمال مشرقی خطے کے دوردراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانا تھا۔ بنگلہ دیش کے اس اقدام سے بھار ت کی شمال مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی سست ہوجائیگی۔

روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا
ماسکو : روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کا سفر خطرات سے بھرا ہے۔روس نے امریکہ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی جنگ کے خدشے کے تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو امریکی حکام کے ہاتھوں مارا جا رہا ہے۔ روسی شہری امریکا، کینیڈا، یورپی یونین کے کچھ ممالک کے دوروں سے باز رہیں۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری شام میں صورتحال کو متاثر کرنے والے اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے۔