بنگلہ دیشی کھلاڑی سنجیدہ کی دلہن کے لباس میں بیٹنگ

   

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیشی خاتون کرکٹرسنجیدہ اسلام دلہن کے لباس میں بھی کرکٹ کو نہ بھولیں۔فرسٹ کلاس کرکٹر سے شادی کے موقع پر ہاتھ میں بیٹ لے کر میدان میں منفرد فوٹو شوٹ کروایا۔ سنجیدہ اسلام کی کرکٹ سے والہانہ محبت کے اس اظہار کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ 2014 میں بین الاقوامی کرئیرکا آغازکرنے والی 24 سالہ کھلاڑی 14 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ 2018 میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے اسکواڈ میں بھی شامل تھیں۔سنجیدہ اسلام گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان میںٹیم کا حصہ تھی ۔ ان کے شوہر مصدق فرسٹ کلاس کرکٹر اوربنگلہ دیشی ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔