بنگلہ دیش آکسیجن پلانٹ میںدھماکہ، 6ہلاک متعدد زخمی

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کیش ہر چٹاگانگ کے قریب کیشوپور میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 6ہلاک اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی وجہ سے پلانٹ کے اطراف و اکناف کے علاقہ میں دھویں کے بادل چھاگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ ادھر مقامی لوگوں نے انکشاف کیا کہ دھماکہ سے آکسیجن پلانٹ کے قریب کی عمارتیں متاثر ہوئیں ۔ دھماکہ کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔