بنگلہ دیش میں مقیم ہندوستانی طلبہ کو احتیاط کا مشورہ

   

حیدرآباد18جولائی (سیاست نیوز) بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے ہندوستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گڑبڑ زدہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں طلبہ تنظیموں کا احتجاج جاری ہے جس میں تاحال 6 اموات ہوئی ہیں۔ بنگلہ دیش میں مقیم ہندوستانی طلبہ کو سفارتخانہ سے مشورہ دیا گیا کہ وہ سفر میں احتیاط کریں۔ سفارت خانہ نے طلبہ کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ہیلپ لائین نمبر جاری کیا ہے ۔ کسی بھی دشواری پر طلبہ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں تحفظات کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ بنگلہ یونیورسٹیز میں ہندوستانی طلبہ کی خاصی تعداد موجود ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے طلبہ کو چوکس رہنے کی صلاح دی ہے۔ 1