بنگلہ دیش میں ‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ کی مذ مت

   

خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے ہندوستان کا مطالبہ
نئی دہلی۔ 12 جون (یواین آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش میں گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر حملے اور اسے منہدم کرنے کو بنگلہ ثقافت اور ورثہ کو مٹانے کی کوشش قرار دیا ہے اور محمد یونس کی عبوری حکومت سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں معمول کی بریفنگ میں بنگلہ دیش کے واقعات پر پوچھے جانے پر کہا کہ ہم 8 جون کو گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر بھیڑ کے ذریعے کیے گئے اس گھناؤنے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر ‘رویندرکچہری باڑی’ کہلانے والا یہ گھر بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج میں واقع ہے ۔ یہ پرتشدد عمل نوبل انعام یافتہ شخصیت کی یادگار اور بنگلہ دیش میں ان کے اپنائے گئے جامع فلسفے اور تعلیمات کی توہین ہے ۔