بنگلہ دیش میں کورونا سے 480 کی موت، 33610 متاثرین

,

   

ڈھاکہ،24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 480 ہو گئی جبکہ 1532 نئے کیسیس کے بعدمتاثرین کی تعداد33610 ہو گئی ۔ وزارت صحت کی ترجمان پروفیسر نسیمہ سلطانہ نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 18 مارچ کے بعد ایک دن میں موت کا یہ سب سے زیادہ معاملہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 480 ہو گئی ہے ۔بنگلہ دیش میں کورونا سے پہلی موت 18 مارچ کو درج کی گئی تھی۔