حیدرآباد 18 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش میں ہندووں پر مبینہ مظالم کے خلاف شہر کے نواحی علاقہ الوال میں بی جے پی نے کل رات احتجاجی مارچ نکالا اور ان واقعات کی مذمت کی ۔الوال کے می سیوا سے آئی جی کے مجسمہ تک یہ ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کارکنوں نے حصہ لیتے ہوئے بھارت ماتا کی جئے اوردوسرے نعرے لگائے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کے ہندووں کے خلاف تشدد کرنے والوں کو خبردارکیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش کے اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہندوستانی حکومت عالمی برادری پر دباو ڈالے ۔