بنگلہ دیش نے فضائی کارگو کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں تیز کئے

   

ڈھاکہ : ہندوستان سے بنگلہ دیش کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات کی منسوخی کے بعد ڈھاکہ اپنی فضائی کارگو کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے ۔ ہندستان کے 8 اپریل کو فوری طور پر اپنی ٹرانس شپمنٹ سہولیات کے استعمال کو معطل کرنے کے بعد بنگلہ دیش اپنی برآمدات کے لیے ہندستان پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ بنگلہ دیش کی برآمدات کا بہت زیادہ انحصار ہندوستانی انفراسٹرکچر ، خاص طور پر اس کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر ہے ، کیونکہ ہندوستانی ٹرمینلز کی وجہ سے ڈھاکہ کو ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر برآمدات کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اچانک رکاوٹ نے نیپال اور بھوٹان کو بنگلہ دیش کی تمام برآمدات کو مؤثر طریقے سے روک دیا ہے ، اور ساتھ ہی اس کی ٹیکسٹائل برآمدات میں متعدد تاخیر اور بڑھتی ہوئی لاگت کا باعث بنی ہے ۔ڈیلی اسٹار کے مطابق اپنی گرتی ہوئی معیشت، گرتی ہوئی برآمدات اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے پیش نظر، ڈھاکہ برآمدی ذرائع کو متنوع بنانے اور ہندستان پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ، سلہٹ کا عثمانی بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج کارگو آپریشن شروع کرنے جارہا ہے اور ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایچ ایس آئی اے ) کے بعد کارگو پروازوں کو سنبھالنے والا ملک کا دوسرا ہوائی اڈہ بن