بنگلہ دیش کو 20 ملٹری گھوڑوں اور 10 خاص کتوں کا تحفہ

,

   

نئی دہلی : انڈین آرمی نے بنگلہ دیش کی آرمی کو 20 ملٹری گھوڑوں اور سرنگوں کا پتہ چلانے میں مدد دینے والے 10 خاص کتوں کا تحفہ دیا ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ضوابط میں مضبوطی لانے کی کوششوں کا یہ ایک حصہ ہے۔ ان گھوڑوں اور کتوں کو آرمی کے ریماؤنٹ اینڈ ویٹرنری کور میں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ تحفے کی پیشکشی کی تقریب سرحد پر پترا پول ۔ بیناپول چیک پوسٹ پر منعقد کی گئی۔