بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف عبدالحنان نے فضائیہ کے کیڈیٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت کی

   


حیدرآباد17 دسمبر(یواین آئی) بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف عبدالحنان نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون سے علاقائی تعاون کے استحکام پر زوردیا۔انہوں نے ہندوستانی فضائیہ میں شامل فلائٹ کیڈٹس جن کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی سے شہرحیدرآباد کی ایرفورس اکیڈیمی ڈنڈیگل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کیڈیٹس پر زوردیا کہ وہ جنگ سے متعلق تبدیل ہوتی ٹکنالوجی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کومسلسل اپ گریڈ کریں۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ بنگلہ دیش فضائیہ کا آغاز ہندوستانی سرزمین سے ہوا تھا۔قبل ازیں انہوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورٹریننگ کے دوراہ بہتر مظاہرہ کرنے والے پاسنگ آوٹ کیڈیٹس کو ونگس پیش کئے ۔