بنیاد پرستوں کے استحکام کیلئے مودی وزیراعظم بننے پاکستان کی خواہش

   

اپوزیشن میں پاکستان کی تائید کیلئے مسابقت : مودی ، بی جے پی گولیوں کا جواب شیل ذاغ کر دیتی ہے

کولکتہ/ جبل پور / جئے پور ۔ /26 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ نریندر مودی وزیراعظم برقرار رہیں کیونکہ وہ ہندو فرقہ پرستی کو ہندوستان میں پروان چڑھتے دیکھنا چاہتا ہے تاکہ مسلم بنیاد پرست پاکستان میں مستحکم ہوسکیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غیرملکی اخباری نمائندوں سے اسلام آباد میں ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے آغاز سے ایک دن پہلے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کے بہتر مواقع ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کی یکسوئی ہوسکے گی ۔ بشرطیکہ بی جے پی کامیاب ہوجائے ۔ پاکستان مودی کی کامیابی چاہتا ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ پاکستان مودی کو وزیراعظم اس لئے دیکھنا چاہتا ہے کہ ہندو فرقہ پرستی ہندوستان میں اور مسلم بنیاد پرستی پاکستان میں مستحکم ہو کیونکہ وہ ایک دوسرے کی غذا ہیں ۔ سیتارام یچوری مودی اور پاکستانی حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ پر تنقید کررہے تھے وہ پارٹی کے دفتر پر خامیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی صورتحال مغربی بنگال جیسی ہے ۔ جبلپور میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اپوزیشن قائدین پاکستان کی تائید کیلئے دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں ۔ پڑوسی ملک کے دہشت گرد کیمپوں پر فوجی کارروائی کے مسئلہ پر اپوزیشن حکومت پاکستان کی تائید کرنا چاہتی ہے ۔ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے 300 سے زیادہ لوک سبھا نشستوں کیلئے رائے دہی کی تکمیل کے بعد خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اپوزیشن نے تسلیم کرلیا ہے کہ (مودی) ’’لہر‘‘ ہنوز باقی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ان کی رائے 2014 ء میں بی جے پی کی تائید میں تھی جس سے ہندوستان طاقتور ہوا اور اس نے دنیا کو مجبور کردیا کہ اس ملک کو ایک مختلف انداز سے دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ ملک کو طاقتور بناسکتا ہے ۔ اس کے نظریہ کو دنیا بھر میں تبدیل کرسکتا ہے ۔ گزشتہ پانچ سال میں یہی ہوا ہے ۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے اپنی پارٹی کی پالیسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان گولیاں چلاتا ہے تو اگر اس کی جگہ کانگریس ہوتی تو دہشت گردوں کے ساتھ ’’ایلو ایلو‘‘ کا کھیل کھیلتی ۔ وہ بالی ووڈ کے ایک گیت کا مکھڑا دوہرا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی اس وقت مایوس ہوگئے جبکہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپ پر حملہ کیا ۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی پاکستان کی فائرنگ کا جواب شیل داغنے سے دیتی ہے ۔