بوائے فرینڈ کیلئے 5 لڑکیاں آپس میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

   

سون پور:سوشل میڈیا ایک ایسا پلٹ فارم ہے جہاں ہر روز ایک نئی ویڈیو عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلتی ہے چاہے مزاحیہ ہو‘ حادثاتی ہو‘ یا پھر کوئی اور موضوع سے تعلق رکھتی ہو ‘ایسی ایسی ویڈیو ز منظر عام پر آرہی ہیں کہ دیکھنے کے بعد عقل دنگ رہ جارہی ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہے ‘ آج کل لڑکے اور لڑکیوں کا اخلاقی معیار اتنا گر رہا ہے کہ بیاں سے باہر ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہے-کئی بار ایسا ہوتا ہے جب دو لڑکیاں ایک لڑکے کے لیے آپس میں لڑتی ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے جب دو لڑکے ایک لڑکی کے لیے آپس میں لڑتے ہیں۔ لیکن ایک بہت ہی عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لڑکے کے لیے پانچ لڑکیاں آپس میں زبردست الجھ گئیں اور وہیں سے لڑائی شروع ہوگئی۔