بودھن میں میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد

   

بودھن۔ آج لائنس کلب شکر نگر کی جانب سے شکر نگر کالونی میں واقع کمیونٹی ہال میں میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میںآیا۔ اس ہیلت کیمپ میں خواتین کے کہنہ امراض اور کینسر کی تشخیص کیلئے موبائیل ہاسپٹل بس کو منگوایا گیا۔ اس کے علاوہ سینہ، آنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی۔ اس کیمپ سے استفادہ کرنے والے افراد کو بعد تشخیص مفت ادویات تقسیم کی گئیں اور جن کا کیمپ میں علاج ناممکن تھا انہیں نظام آباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع ہونے کی تجویز پیش کی گئی۔