بودھن میں کار کی آٹو کو ٹکر : 5 افراد ہلاک

,

   

بودھن 18 نومبر ( سیاست نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع جانکم پیٹ میں ایک کار کے الٹ کر آٹو رکشا پر جاگرنے کے بھیانک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں آٹو ڈرائیور نعیم کے علاوہ 68 سالہ کے سائیلو 60 سالہ سی سائیلو کے علاوہ دو خواتین 68 سالہ بالامنی اور 60 سالہ گنگامنی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے بموجب یہ لوگ جانکم پیٹ کے ساکن تھے اور مقامی سرپنچ کے لڑکے کی شادی میں شرکت کے بعد اپوس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور اس نے مخالف سمت سے آنے والے آٹو کو ٹکر دیدی ۔ بعد ازاں سڑک سے دور کھڈ میں جاگرے آٹو پر بھی یہ کار جاگری ۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ کوئی بھی زخمی زندہ بچ نہیں پایا ۔ چار زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد اور ڈرائیور نعیم کو خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تاہم یہ تمام زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس کے بموجب کار میں بھی چار افراد سوار تھے جو علی ساگر گارڈن کی جانب سے آر ہے تھے ۔ دو افراد کو مقامی عوام نے پکڑلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موع واردات پر پہونچ گئی اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے ۔