بودھن میں 17 اکٹوبر کو جلسہ رحمتہ اللعلمین ﷺ

   

بودھن /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ عزیز المدارس بی ٹی نگر کے ناظم مدرسہ حافظ افسر مظہری کے مطابق بروز پیر 17 اکٹوبر کو موتی مسجد اولڈ بس اسٹانڈ بودھن میں مولانا لائق احمد قاسمی کے زیر سرپرستی فارغ التحصیل حافظ صاحب کی گلپوشی اور جلسہ رحمتہ اللعلمین کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی اور مولانا سید سمیع اللہ جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8 بجے ہوگی ۔ بعد نماز جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ ناظم مدرسہ نے عوام الناس و خواتین سے اس جلسہ میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔ خواتین کیلئے علحدہ پردے کا نظم ہوگا ۔

ورنگل میں آج سالانہ مرکزی جشن میلاد النبیؐ
ورنگل ۔/12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت مولانا سید شاہ عار ف حسینی صدر انتظامی کمیٹی مسجد و درگاہ روشن شہید کے مطابق 13اکتوبر ،بروز جمعرات ،بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء ،بمقام مسجد و درگاہ حضرت روشن شہید ؒ کھمم روڈ شمعون پیٹھ ورنگل میں 23واں مرکزی جشن عید میلاد النبی ؐ زیر صدارت حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل،زیر حمایت حضرت سید شاہ علی قادری الجیلانی معشوقی المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ سیدنا معشوق ربانی ؒ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مہمان عالم دین مولانا مفتی محمد صادق الاسلام مصباحی خلیفہ حضور منانی میاں بریلی شریف کا خصوصی خطاب ہوگا ۔اس کے علاوہ مولانا سید شاہ عار ف حسینی مولانا قاری محمد صدیق معصوم نقشبندی، مولانا حافظ محمد سلیم اشرف معشوقی بھی مخاطب کریں گے ۔