بھنڈ : مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر بورڈ امتحان سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔نقل کے لیے بدنام اس ضلع کے کلکٹر ڈاکٹر ستیش کمار ایس نے اس بار امتحانات کی بابت کافی سختی برتی ہے ۔ اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات دینے پر سخت وارننگ دی گئی۔ امتحان کے انعقاد کے دوران سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد معلومات شیئر کرنے پر ریاست میں یہ پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق بورڈ کے امتحانات کے دوران امتحان سے متعلق پوسٹس کرنے ، گمراہ کن معلومات شیئر کرنے ، غلط پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سائبر سیل کی مدد سے ان سب کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔