بولنگ کی جلدبازی نہیں : ہاردک پانڈیا

   

سڈنی۔ ہندوستانی ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ وہ ابھی بولنگ کرنے کے لئے جلد بازی نہیں کرنا چاہتے ۔ پانڈیا نے پیٹھ کی چوٹ کی سرجری کے بعد جب سے میدان میں واپسی کی ہے وہ صرف بیٹنگ کررہے ہیں اور انہوں نے خود کو بولنگ سے دور رکھا ہے ۔ پانڈیا کیبولنگ نہ کرنے سے ہندوستان کے پاس متبادل بولرکم ہوگیا ہے اور اسے پہلے ونڈے میں چھٹے بولرکی کمی محسوس ہوئی جو کچھ اوورکرسکے ۔ ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی شکل میں صرف ایک ہی آل راونڈر ہے لیکن انہیں ابھی پانچویں بولرکے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پانڈیا نے میچ کے بعد کہا میں بڑے ہدف کی طرف دیکھ رہا ہوں جہاں میں اہم مقابلے میں اپناصدفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرسکوں گا۔ ورلڈ کپ اور بہت ساری اہم سیریزکا انعقاد ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا میں چھوٹے ہدف کے بجائے بڑے ہدف کے بارے میں سوچ رہا ہوں جہاں میں خود کو بہتر طور پر سمجھ سکوں اور زخموں سے بچ سکوں اس لئیبولنگ میں واپسی کرنے کا ایک مسلسل عمل ہے جسے میں پورا کررہا ہوں ۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں کب بولنگ کروں گا لیکن یہ عمل شروع ہوچکا ہے ۔ میں نیٹ میں بولنگ کر رہا ہوں۔