لا پاز: بولیویا میں منکی پاکس سے موت کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو بھی اس بیماری کی زدمیں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔مشرقی شہر سانتا کروز کے ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر کی جانب سے یکم اگست کو پہلا معاملہ سامنے آنے بعد یہاں اس بیماری سے دوسرے شخص کی موت ہوئی ہے ۔سین جوآن ڈی ڈیوس پبلک ہسپتال کے ڈائریکٹر مارسیلو کیولر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا: “منکی پاکس کی زد میں آنے سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے آج دوسری موت ہوئی ہے ۔ اس شخص کو 10 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس بیماری سے متعلق سبھی سنگین علامات کی وجہ سے اس کی موت ہوئی تھی۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کی حالت روز بروز بگڑتی گئی اور بالآخر اس کے جسم کے اہم اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ وزارت کے مطابق، اس جنوبی امریکی ملک میں اب تک 237 کیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 81 فعال معاملے ہیں۔