بومائی کا پی اے ہنی ٹرا پ کا ہوا شکار‘ خفیہ دستاویزات افشاء کئے

,

   

شکایت میں الزام لگایاگیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں ایک منظم ہنی ٹراپ گینگ کام کررہی ہے۔
بنگلورو۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کے روز بتایاکہ کرناٹک چیف منسٹر بسوراج بومائی کا پرسنل اسٹنٹ ہنی ٹراپ کاشکار ہوکر خفیہ دستاویزات افشاء کئے ہیں۔

ایک راجسٹرارڈ تنظیم جنم بھومی فاونڈیشن کے صدر نٹراج شرما نے اس اسکام کو منظرعام پر لایاہے‘ نے اس ضمن میں ویدھان سودھا پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاہے۔

شکایت میں الزام لگایاگیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں ایک منظم ہنی ٹراپ گینگ کام کررہی ہے۔ویدھان سدھا مں یکام کرنے والے ایک ڈی گروپ کی خاتون ملازم نے بومائی کے پی اے کو جھانسے میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزیدکہاکہ گینگ ممبرس نے اس کے ویڈیو ریکارڈ کئے ہیں‘ ہریش کو بلیک میل کیا اور حکومت کے ایڈمنسٹریشن سے متعلق خفیہ دستاویزات حاصل کئے ہیں۔مذکورہ شکایت کردہ کا الزام لگایاگیا ہے کہ چیف منسٹر کے دستخط کردہ دستاویزات اپوزیشن لیڈران کودئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ بنگلورو کے قریب کانکا پورا روڈ کے قریب میں ملزم عورت کے نام پر ہریش نے کروڑ ہاروپئے کی قیمتی اراضی خریدی ہے۔

شکایت کردہ نے الزام لگایا ہے کہ اس سے قبل بھی ہنی ٹراپ کی اس گینگ کے کئی سیاسی قائدی اور بیوروکریٹس کو اپنی جال میں پھنسایاہے