بُھنا ہوا گوشت

   

اجزا:گوشت آدھاکلو، دہی آدھاکپ، لہسن ،ادرک پیسٹ ایک چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ، تیل حسب ضرورت، ثابت دھنیا ایک چمچہ، لیموں رس نکال لیںدوعدد، نمک حسب ذائقہ، لال مرچیں ایک چمچہ، زیرہ ایک چمچہ، پیازدوعدد، ہرادھنیا، ہری مرچیں دو چمچے،کچری پیس لیں ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب:گوشت میں دہی، نمک،کْٹی ہوئی لال مرچیں، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، لہسن ،ادرک پیسٹ، ثابت دھنیا،کچری، ہرادھنیا اور ہری مرچیں لگا کر ایک گھنٹہ رکھیں۔ایک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی ڈال کر کریں اور اس کے بعد میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور لیموں کا رس چھڑک کر شروع کریں۔