بپلب حکومت کی چوتھی سالگرہ پر امیت شاہ تریپورہ جائیں گے

   

اگرتلہ: تریپورہ میں حکمراں بی جے پی پراپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بپلب حکومت کی چوتھی سالگرہ منانے کے لیے 8 مارچ کو تریپورہ کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ وویکانند اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے اور کچھ ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ مسٹرشاہ ادھے پور کے تریپورہ سندری مندر میں پوجا کرکے نیشنل فرانزک سائنس یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ریاست کے دو قد آورلیڈروں سدیپ رائے برمن اور آشیش ساہا کے پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کئی لیڈر بی جے پی کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔