بپن راوت کی موت پر قابل اعتراض تبصرہ ‘ ایک شخص گرفتار

   

کھنڈوا: آنجہانی چیف آف ڈفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور 11 جوانوں کی شہادت پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملے میں مدھیہ پردیش کی کھنڈوا پولیس نے ایک شخص کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پندھانا تھانے میں درگیش واسکلے نام کے شخص کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔