دفتر سیاست میں آج مفت سمینار و کلاسس
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہیکہ نونہالان ملت نوجوانان ملت تعلیمی شعبہ میں شاندار مظاہرہ کریں ملک و ملت کا نام روشن کریں اور آبنائے وطن کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ بہرحال اس مقصد کو لیکر سیاست نے کئی ایک پروگرامس اور پراجکٹس شروع کئے جس کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے۔ اس مرتبہ سیاست نے بچوں کی ذہانت کو فروغ دینے والی سائنس و ٹکنالوجی سے ملت کو مستفید کروانے کا فیصلہ کیا اور INTELLECT EXCELLENCE ACADEMY کے تعاون و اشتراک سے (Dermutoglyphics Multiple Inlelhigence Test) DMIT کا اہتمام کیا ہے۔ واضح رہیکہ DMIT دماغ اور فنگر پرنٹس (انگلیوں کے نشانات) کے درمیان پائے جانے والے تغلق پر مبنی ایک سائنس ہے اور اس ٹسٹ کے ذریعہ بڑی آسانی سے یہ پتہ چلایا جاسکتا ہیکہ آپ کے بچوں کیلئے زندگی کا کونسا شعبہ کونسا کورس موزوں ہوگا اور کس میدان میں وہ کامیاب رہیں گے۔ اس طرح روزنامہ سیاست نے مذکورہ اکیڈیمی کے اشتراک و تعاون سے اسکولی بچوں 8-14 سال کے بچوں کی ذہانت اور حافظہ (میموری) تیز کرنے کیلئے MID BRAIN ACTIVATIONکا بھی اہتمام کیا ہے اور اس کیلئے فیس میں خصوصی رعایت یا ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ 19 فبروری اتوار کو اس ضمن میں مفت سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ طلباء اور ان کے سرپرستوں کا اس قدر زیادہ حوصلہ افزاء ردعمل حاصل ہوا کہ مجبوراً رجسٹریشن بند کرنا پڑا۔ یہ مفت سمینار کا سیاست عابڈز کے عابد علی خاں آڈیٹوریم میں صبح 11 بجے سے آغاز ہوگا۔ نیوزایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور راجستھان کے ماہرین MBA,DMIT (منٹ برین اکٹیویشن) کے ماہرین مسٹر وینت شرما ڈائرکٹر ٹیم 360 جئے پور اور مسٹر ویپول شرما ڈائرکٹر ٹیم 360 کے لکچرس ہوں گے اور 2 بجے سے زیادہ سے زیادہ 40 بچوں کی مفت کلاس ہوگی اور جب شام میں والدین اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لے جائیں گے تب وہ خود ہی اپنے بچوں کے شاندار مظاہرہ کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ مسٹر اوما پرساد اگروال اور مسٹر سری کانت کجم کے مطابق DMIT اور ذہانت یا میموری کو تیز کرنے والی جاپانی ٹکنالوجی کے ذریعہ والدین اپنے کند ذہن بچوں کو بھی ذہنی طور پر انتہائی تیز اور ہونہار بنا سکتے ہیں۔