بچوں کے لئے کوویڈ ویکسین کچھ ہی دن میں ممکن: وزیر صحت

,

   

ملک میں بچوں کے لئے کورونا ویکسین اگست تک آسکتی ہے۔ حکومت کی طرف سے پہلی بار اس طرح کے اشارے دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے یہ بات بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو بتائی ہے۔ انہوں نے یہ معلومات بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی ہیں۔ اس سے قبل ستمبر تک بچوں کے لئے کورونا ویکسین آنے کی امید تھی۔ ایمز کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ستمبر تک بچوں کے لئے کوویڈ 19 ویکسین کے استعمال کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ ملک میں بچوں کے لئے زائڈس کیڈیلا کی ویکسین کی آزمائش آخری مراحل میں ہے۔