بچکنڈہ میں کانگریس پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

   

بچکنڈہ ۔ 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ نیو بس اسٹانڈ کے پاس کانگریس پارٹی کے حامیوں نے زبردست احتجاج کیا اور بالکاسومن کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ تفصیلات کے بموجب چنور کے سابق بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی بالکا سومن نے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر چپل سے مارنے کی بات کہی۔ ان کی اس زبان درازی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور علامتی پتلہ بھی نذر آتش کیا اور بالکا سومن کی تصویر کو چپلوں کا ہار پہنایا گیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے پی سی سی وٹھل ریڈی نے کہا کہ اگر کوئی چیف منسٹر پر نازیبا الفاظ استعمال کریں گے تو ان کا برا حشر ہوگا۔ کانگریس پارٹی کا اقتدار ہوئے صرف دو ماہ کا عرصہ گذرا، ابھی 58 ماہ باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں بی آر ایس پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار بن گئی۔ بی آر ایس پارٹی کے عوامی نمائندوں کا توازن کھوگیا۔