اندور۔شہر سے 60کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع مدھیہ پردیش کے ضلع دہار میں غیرمتوقع طور پر گاؤں والے ہجومی تشدد کا معاملہ انجام دیتے ہوئے ایک 35سالہ شخص کو اس قدر پیٹا کی اس کی موت ہوگئی جبکہ متوفی کے دیگر چھ دوست اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
بارولی گاؤ ں میں چہارشنبہ کے روز یہ واقعہ پیش آیاہے۔ پولیس کے مطابق ونود مکتی نے برولی سے اندور میں کچھ کام کے لئے چند مزدور کو مقرر کیاتھا۔ مذکورہ مزدور جنھیں فی کس پچاس ہزار روپئے ادا بھی کئے گئے تھے‘اندور ائے مگر کوئی کام کئے بغیر گاؤ ں واپس لوٹ گئے تھے۔
دھار سپریڈیٹ آف پولیس ادتیہ پرتاب سنگھ نے کہاکہ مذکورہ مکتی اپنے دوست گنیش پٹیل اور دیگر کے ساتھ برولی کے لئے دوکاروں میں مزدوروں سے پیسوں کی وصولی کے لئے پہنچے تھے۔تاہم پیسے واپس لوٹنے سے انکار کرتے ہوئے ان مزدوروں نے گاؤں آنے والوں کے متعلق بچہ چوری کرنے والی کی افواہ پھیلادی تھی۔
گاؤں والے جو لاٹھیوں اور اینٹوں سے مسلح تھے گنیش اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کردیا جس کی وجہہ سے گنیش کی موت ہوگئی اور دیگر زخمی ہوگئے۔انہیں اندور کے اسپتال علاج کے لئے لے جایاگیا۔
ایس پی کے مطابق گاؤں والوں نے پتھروں سے حملے کرنے کے بعد ان لوگوں کی کاریں نذر آتش کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بارہ سے زائد نامعلوم لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے‘ اور مزیدکہاکہ اب تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔