بڑا حادثہ: ممبئی میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر،17افرادہلاک، کئی لوگ زخمی

,

   

مہاراشٹر کے پونے میں واقع کوندھوا میں ایک دویوارکے منہدم ہونے سے 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال وہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وہیں ا س حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فائر ڈپارٹمینٹ کے افسر نے بتایا کہ مہلوکین میں نو مرد، ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔ حالانکہ اب تک ان کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پرراحت بچاؤ کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے۔۔

ملی جانکاری کے مطابق یہاں کوندھوا میں تالاب مسجد کے پاس واقع 60 فٹ اونچی ایک دیوار منہدم ہوکر وہاں بنی ٹن کی جھوپڑیوں پر گر گئی۔ جھوپڑیوں میں ملبے میں اب بھی دو سے تین لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس حادثہ پر بولتے ہوئے پونے ضلع کے ڈی ایم نول کشور رام نے کہا ‘بھاری بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ اس حادثے کے بعد کنسٹرکش کمپنی کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے۔ 15 لوگوں کی موت کوئی چھوٹا موٹا واقعہ نہیں ہے۔ زیادہ تر مزدور بہار اور بنگال کے رہنے والے تھے۔ سرکار متاثروں کی مدد کرے گی۔

Check out @ANI’s Tweet: https://twitter.com/ANI/status/1144794752308666368?s=09