بڑی خبر: اسارآم کو ملا جھٹکا، سزا ملتوی کرنے کی عارضی راجستھان عدالت نے کی خارج

,

   

راجستھان کی عدالت نے نابالغ طالبہ کے جنسی استحصال کے معاملے پر عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی کو آج خارج کردیا۔ جسٹس سندیپ مہتا اور وی کے ماتھر کی بنچ نے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی دوسری عرضی خارج کردی۔حالانکہ نابالغہ کی عزت لوٹنے والے آسارام کو اس وقت معمولی راحت ملی جب عدالت نے پہلے سے چل رہی ان کی سزا کے خلاف اپیل کے معاملے میں آئندہ جنوری میں سماعت کرنے کی تاریخ طے کی۔

آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی پر پیروی کرنے کےلئے ممبئی سے آئے سینئر وکیل شریئش گپتے نے عرضی خارج ہونے پر عدالت سے آسارام کی سزا کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی۔اس پر عدالت نے سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کےلئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں تاریخ طے کی ہے ۔ اس معاملے میں عمر قید کی سزا بھگت رہے آسارام جودھپور کے سینٹرل جیل میں بند ہے۔ آسارام کو ایک اکتوبر ،2013 عورتوں کی عصمت لوٹنے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیا تھا۔