بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کے ذریعہ راجستھان کے میدان میں اے اے پی کی چھلانگ

,

   

اے اے پی کے قومی جنر ل سکریٹری جئے پور میں رکنیت سازی مہم کی شروعات کریں گے۔


نئی دہلی۔ کانگریس کی زیر اقتدار ریاست راجستھان میں جمعہ کے روز بڑے پیمانے کی رکنیت سازی مہم کے ذریعہ اترنے کی ساری تیاریاں عام آدمی پارٹی نے کرلی ہیں جو اس کے اسمبلی انتحابات کے لئے حکمت عملی ہوگی جو ممکن ہے کہ اس سال کے آخر میں منعقد ہوں گے۔اے اے پی کے قومی جنر ل سکریٹری(تنظیمی) سندیپ پاٹھک جئے پور میں رکنیت سازی مہم کی شروعات کریں گے۔

راجستھان میں اے اے پی کے الیکشن انچارج ونئے مشرا بھی اس موقع پرموجو درہیں گے۔ ایک سینئر اے اے پی لیڈر نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک اور راجستھان الیکشن انچارج ونئے مشرا 27جنوری کے روز راجستھان میں رکنیت سازی مہم کی شروعات کریں گے“۔ عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہاکہ جئے پور کے بیانی گروپ آف کالج سے ممبرشب مہم کی شروعات عمل میں ائیگی۔

مذکورہ لیڈر نے کہاکہ ”اے اے پی راجستھان کے تمام قائدین اورکارکنان اس موقع پرموجود رہیں گے“۔

ایک ماہ قبل اے اے پی کی انتخابی حکمت عملی کار پاٹھک جوراجیہ سبھا کے ایم پی بھی ہیں نے قومی درالحکومت میں راجستھان یونٹ لیڈر ان اورکارکنان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے کے بعد یہ اقدام سامنے آیاہے۔ انہو ں نے پارٹی کارکنوں سے کانگریس کی زیراقتدار ریاست میں کامیابی کے لئے کمر بستہ ہوجانے کا استفسار کیاتھا۔

پنجاب میں اقتدار حاصل ہونے کے بعد اروند کجریوال کی زیرقیادت پارٹی نے راجستھان پر اپنی جمادی ہیں‘ پنجاب میں پچھلے سال مارچ میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کواقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے اپنی حکومت تشکیل دی تھی۔

سال2018کے اسمبلی انتخابات میں کھاتہ کھولنے سے بھی محروم رہنے والی مذکورہ پارٹی نے اس مرتبہ200سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔

اے اے پی نے 142سیٹوں پر 2018اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار اتارے تھے مگر پر بھی جیت حاصل نہیں ہوسکی۔ پنجاب‘ گوا کے بعد گجرات کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عآپ کوقومی پارٹی کادرجہ ملا ہے‘ عام آدمی پارٹی کوراجستھان میں اس مرتبہ کچھ کامیابی کی توقع ہے۔