بک دی پارٹی ڈاٹ ان کی شاندار کامیابی پر جشن اور توسیعی پلان متعارف

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : بک دی پارٹی ڈاٹ اِن ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جسے ایونٹس انڈسٹری کے لیے شروع کیا گیا تھا ۔ 2018 میں یہ ایک منفرد اور خاص ویب سائٹ ہونے کی شناخت بنائی ۔ اس کا ایک موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور IOS پر دستیاب ہے ۔ اس کی جانب سے شاندار کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے اور توسیعی پلان کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں یہ کمپنی تاحال شاندار خدمات دے چکی ہے ۔ (booktheparty.in ) ٹیگ لائن کے ساتھ چلتی ہے ۔ گذشتہ 5 برسوں میں کمپنی نے ایک لاکھ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرچکی ۔ کرشنا مولگو ، سنتوش مولگو ، کرن کراپتی ، کمپنی کے سربراہان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ان تمام تفصیلات کو روبرو کروایا ۔۔