بگ ٹکٹ ڈرا۔ شارجہ سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی خارجی نے جیتے 24کروڑ

,

   

دوبئی۔ہندوستانی خارجی شیو مورتی کرشناآپا جو شارجہ میں مقیم ہیں تازہ درہم12ملین کے ٹکٹ جیتے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ گلف نیوز کی خبر کے بموجب انہوں نے جو ٹکٹ جیتا ہے اس کو نمبر202511ہے جس کو 17فبروری کے روز خریدا گیاتھاکرشنا اپنے گھر سے ڈرا کے راست نشریات کا مشاہدہ کرتے ہوئے جذبات ہوگئے تھے۔

جب میزبان رچرڈ نے ان کا موبائیل نمبر پکارا‘ سکتہ میں رہنے والے کرشنا آپا نے کہاکہ ”میں ڈرا کے راست نشریات دیکھ رہا تھا۔ بہت شکریہ۔

مجھے یقین نہیں ہورہا ہے میں نے جیتا ہے“۔

مذکورہ ہندوستانی خارجی جس کا تعلق کرناٹک کے شموگا سے ہے نے کہاکہ وہ جیت کی رقم سے ایک گھر تعمیر کرنے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”میں اپنے گھر والوں کے لئے اپنے ابائی شہر میں ایک بڑا گھر تعمیر کرنا چاہتاہوں۔ میرے دو بچے ہیں جس کی عمر 10اور 4سال کی ہے اور اس پیسے کا بڑا حصہ ان کے بہتر مستقبل کے لئے محفوظ کردوں گا“۔

سال2005سے دوبئی میں ایک میکانیکل انجینئر کے طور پر خدمات انجام دینے والے کرشنا ااپا پچھلے تین سالوں سے ہر چھ میں بگ ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”اس سے قبل میں اپنے دوستوں کی حصہ داری کے ساتھ ٹکٹ خریدتا تھا۔پچھلے ایک سال سے میں اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید رہاتھا

۰

اس مرتبہ میں نے دو ٹکٹیں خریدا کیونکہ منتظمین نے ہمیشہ ٹکٹ خریدنے والوں کو ایک خصوصی پیشکش دی تھی“۔ درایں اثناء بگ ٹکٹ منتظمین نے ڈرا کی راست نشریات نئے انداز میں اس مرتبہ پیش کی تھیں۔

ایک ترجمان نے کہاکہ ”ہم مسلسل اس بات پر غور کررہے تھے کہ ہماری گاہکوں کو ساتھ میں مصروف کرنے کا راستہ تلاش کیاجاسکے‘ آیا وہ نئے انعام کا فروغ ہوا‘ سوشیل میڈیا مقابلہ ہوا یا راست ڈرا کی نشریات ہو۔

اسی کے ساتھ کئی لوگ اپنے گھروں سے بڑے پرسکون انداز میں ہمیں دیکھ رہے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے راست ڈرا کے نشریات کا انہیں احساس محسو س کراسکیں اور زیادہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جیتنے کا موقع فراہم کریں“۔

اگلے ماہ اپریل میں بگ ٹکٹ کے منتظمین درہم 10ملین‘ درہم 5ملین اور اٹھ زائد نقد انعامات کے علاوہ رینج رور ڈریم کار کی دے رہے ہیں