بھائی کے ہاتھوں دوبہنوں کا قتل اور بارکس صلالہ میں ایک بہن کو چاقو سے حملے میں زخمی کرنے کا واقعہ

,

   

حیدرآباد۔پچھلے سال اپنی بیوی کے قتل میں ضمانت پر جیل سے باہر آنے والے ایک شخص نے پیر کے روز اپنی دوبہنوں کا قتل کردیا اورتیسری بہن او راس کے شوہر پر چاقوسے حملے کرکے انہیں شدید طور پر زخمی کردیاہے۔

پیر کی شام قدیم شہر حیدرآباد کے چندرائن گٹہ پولیس حدود میں آنے والے علاقے صلالہ بارکس میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیاتھا۔ پولیس کے بموجب 27سالہ احمد بن سالم با اسماعیل نے اپنے گھر دعوت پر مدعو کرکے دوبہنوں پر چاقو سے حملہ کیاہے۔

جبکہ رضیہ بیگم(35ٌ)موقع پر فوت ہوگئی‘ ذاکرہ بیگم(45)اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی رپورٹ

YouTube video