حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی کو ’ بھارتیہ بکواس و جملہ پارٹی ‘ قرار دیا۔ امیت شاہ کے دورہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تلنگانہ میں سیاسی ٹوریزم کا سیزن چل رہا ہے۔ ’’ ایک اور ٹورسٹ آج آیا، کھایا پیا اور چل دیا ۔ 8 سال میں کچھ نہیں دیا تلنگانہ کو۔ آج بھی وہی سلسلہ وہی جملہ بازی اور وہی دھوکہ بازی۔‘ کے ٹی آر نے امیت شاہ کی آمد سے قبل تلنگانہ کو مرکزی امداد سے متعلق مختلف سوالات کئے تھے۔ ر