بھارت جوڑو یاترا آج اجین سے آگر-مالوا ضلع روانہ ہوگی

   

بھوپال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت والی ’بھارت جوڑو یاترا’آج مدھیہ پردیش کے اجین میں آرام کرے گی۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، یاترا کل اجین سے آگر-مالوا ضلع کی طرف روانہ ہوگی۔قبل ازیں راہول گاندھی نے شری مہاکلیشور مندر میں درشن کرنے کے بعد اجین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔
جموں میں راج بھون کے قریب ڈرون برآمد، دو افراد گرفتار
جموں: جموں میں راج بھون کے قریب ایک ڈرون کو دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر رات راج بھون جموں کی پارکنگ میں ایک ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے ڈرون کو تحویل میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ڈرون کو اُڑانے والے دو افراد کو بھی حراست میں لیا ہے ۔