بھارت جوڑو یاترا سے پارٹی کے احیا کی امید

   

یاترا پر عوام کا رد عمل انتہائی حوصلہ افزاء ۔ کے راجو کا دعوی
حیدرآباد20 اکتوبر (یواین آئی)کانگریس لیڈرراہول گاندھی نے آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے باناواسی گاوں سے اپنی بھارت جوڑو یاترا کا احیا کیا۔انہوں نے جمعرات کوصبح 6بجے اس یاترا کاآغازکیا تاہم موگوٹی گاوں میں راہول گاندھی نے صبح میں وقفہ لیا ۔ کانگریس لیڈرچیتنی ہلی گاوں میں رات میں توقف کریں گے ۔کانگریس ذرائع نے کہاکہ راہول گاندھی اے پی میں 96کلومیٹرس کا احاطہ کریں گے ۔اے آئی سی سی نیشنل کوارڈی نیٹر (ایس سی ؍ایس ٹی؍اوبی سی؍مائناریٹی)کے راجو نے کانگریس لیڈروں سے کہاکہ راہول گاندھی کو اس یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے اور یہ یاترا کامیاب ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس یاترا نے اے پی میں کانگریس کے احیا کیلئے بڑی امید پیدا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے 2019کے انتخابات میں ادونی، الورو اور یمگنور اسمبلی حلقوں میں کافی ناقص مظاہرہ کیاتھا تاہم راہول گاندھی کو ان حلقوں میں عوام سے کافی بہتر ردعمل مل رہا ہے ۔انہوں نے اے پی کانگریس لیڈروں سے خواہش کی کہ وہ یاترا کے اختتام کے بعد عوام سے رجوع ہوں۔اے پی کے عوام کو یہ پیام دینے کی ضرورت ہے ۔عوام کے ساتھ مل کر حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔