بھارت جوڑو یاترا ملک میں خاموش انقلاب کا آغاز

   

یاترا میں شریک افراد سے ملکارجن کھرگے کی ملاقات
حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل افراد کے جذبہ کی بھرپور ستائش کی۔ کھرگے نے کل شام بوئن پلی میں راہول گاندھی کیمپ میں شامل افراد سے ملاقات کی اور ان سے یاترا کے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کنیا کماری سے یاترا میں شامل کانگریس قائدین اور این جی اوز کے نمائندوں سے مختصر خطاب کیا۔ ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ راہول گاندھی کے ساتھ یہ ٹیم 3500 کیلو میٹر پیدل چلے گی اور ان کا جذبہ پارٹی کیڈر کیلئے حوصلہ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ایک خاموش انقلاب کا آغاز ہے جو ملک میں سیاسی منظر کو تبدیل کردے گا۔ر